بھٹکل :19؍نومبر (ایس او نیوز)تعلقہ کے تعمیراتی مزدور اجتماعی قوت کی اہمیت کے پیش نظر اپنے آپ متحد کرتے ہوئے تعلقہ سطح پرلیڈر گوردھن نائک کی قیادت میں ’ہری اوم ‘ تعمیراتی مزدور فلاح وبہبودی سنگھ کا قیام عمل میں لایا ہے۔
رکن اسمبلی سنیل نائک سنگھ کادیا سلائی کے ذریعے افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ مزدور صرف مزدوری کے لئے کام نہ کریں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنے حقوق کے متعلق جانکاری حاصل کریں۔ انہوں نے سنگھ کے متعلق کہاکہ امید ہے یہ سنگھ اپنے ممبران کے حقوق کی حفاظت کرے گا۔ بی جے پی لیڈر کرشنا آسارکیری نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔ صنعت کار نریندر نایک، جنتا کوآپریٹیو سوسائٹی کی ڈائرکٹر لکشمی ایم نائک، کرشنپا ایم سورنا وغیرہ موجود تھے۔ سنگھ کے بانی گوردھن نائک نے استقبال کرتے ہوئے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔